اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے شہری زخمی

والدین کی جانب سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی ہوئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 15, 2021
سرکاری افسران نے پولیو قطرے پلانے کا اصرار کیا تو جھگڑا ہوگیا، پولیس ۔(فوٹو: فائل)

FAISALABAD: نیو کراچی میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے گن مین کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں پولیو مہم کے دوران جھگڑا ہوگیا، جب کہ اس دوران فائرنگ سے ایک شخص پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق علاقے میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی موجودگی میں پولیو مہم جاری تھی، ایک گھر میں پولیو رضاکار نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا کہا، لیکن والدین نے بچے کو پہلے ہی قطرے پلائے جانے کا دعویٰ کیا، سرکاری افسران نے پولیو قطرے پلانے کا اصرار کیا تو جھگڑا ہوگیا، والدین کی جانب سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی ہوئی، اور اسی دوران اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی جانب سے گولی چلادی گئی، جو 20 سالہ نوجوان عقیل کی ٹانگ پر لگی، نوجوان کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل فوری موقع پر پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کر لیا گیا، جب کہ فائرنگ میں ملوث گن مین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، اور علاقہ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔