شعیب ملک کی سادگی سے متاثر ہوکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا ثانیہ مرزا

کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک December 17, 2021
کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا ، ثانیہ مرزا فوٹوفائل

QUETTA: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعیب ملک کی سادگی سے متاثر ہوکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کے ہمراہ اداکار احسن خان کے شو ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شرکت کی۔ جہاں احسن خان نے ثانیہ سے سوال پوچھا کہ شعیب کی کون سی ایک خوبی کی وجہ سے آپ نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا؟

احسن خان کے سوال کے جواب میں پہلے تو ثانیہ مرزا نے کہا کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ وقت کے ساتھ لیا جاتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

بعد ازاں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتائی جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے کہا شعیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کے لیے برسوں سے کھیل رہے ہیں اور کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ان کی سادگی وہ خوبی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔