تیزترین 100 شکار ریشابھ پنت نے دھونی سے ریکارڈ چھین لیا

دھونی اور ودرھیمان ساہا نے مشترکہ طور پر اپنے ابتدائی 100،100 کیچز / اسٹمپڈ 36،36 میچز میں مکمل کیے تھے۔


Sports Desk December 30, 2021
دھونی اور ودرھیمان ساہا نے مشترکہ طور پر اپنے ابتدائی 100،100 کیچز / اسٹمپڈ 36،36 میچز میں مکمل کیے تھے ۔ فوٹو : فائل

QUETTA: ریشابھ پنت نے شکاروں کی تیز ترین سنچری بناکر مہندرا سنگھ دھونی سے بھارتی ریکارڈ چھین لیا۔

بھارتی وکٹ کیپر ریشابھ پنت نے شکاروں کی تیز ترین سنچری کا اعزاز جنوبی افریقہ سے جاری سنچورین ٹیسٹ میں حاصل کیا، یہ پنت کے کیریئر کا 26واں ٹیسٹ ہے، ٹیمبا باووما میچ کے تیسرے دن ان کا سنچری شکار ثابت ہوئے۔

دھونی اور ودرھیمان ساہا نے مشترکہ طور پر اپنے ابتدائی 100،100 کیچز / اسٹمپڈ 36،36 میچز میں مکمل کیے تھے، دھونی سردست 294 شکاروں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔