امریکا میں شدید برف باری متعدد ریاستوں میں اسکول بند ایمرجنسی نافذ

مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثرہوا


ویب ڈیسک January 04, 2022
شدید برفیاری کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 9 انچ برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی اوراسکول بند کردئیے گئے۔ سڑکوں پربرف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوگئی۔

ورجینیا اور میری لینڈ میں بعض مقامات پر 12 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے۔

برفباری سے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثرہوا۔ سڑکوں اورگھروں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوئیں اورسیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے۔

محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں