آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی تیسری پوزیشن پر براجمان

شاہین کے علاوہ دوسرا کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود نہیں


ویب ڈیسک January 05, 2022
شاہین کے علاوہ دوسرا کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود نہیں - فوٹو:فائل

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی نے بولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن برقرار جبکہ ان کے علاوہ دوسرا کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود نہیں۔

رینکنگ کے مطابق بھارت کے روی چند ایشون کا دوسرا نمبر ہے، جسیپریت بومرا تین درجے چھلانگ لگانے کے بعد نوویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

فہرست میں جنوبی افریقہ کے ربادا نے ایک درجے ترقی پاکر جوش ہیزل ووڈ سے چھٹی پوزیشن چھین لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔