خیبر پختون خوا میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق

متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا، محکمہ صحت


ویب ڈیسک January 05, 2022
متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا، محکمہ صحت - فوٹو:فائل

DALBANDIN: سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا میں بھی اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون کے پہلے کیس کی مانسہرہ میں تشخیص ہوگئی، متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا، متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے اضافی ٹیمیں تفویض کی گئی ہیں، مانسہرہ میں ویکسی نیشن کی شرح مزید بڑھانے کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، اومیکرون کو زیر کرنے کے لیے ویکسی نیشن واحد حل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں