ٹانک ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن 2 جوان شہید 2 دہشتگرد ہلاک

ٹانک، ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک


ویب ڈیسک January 05, 2022
آپریشنز میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک نے خود کو فورسز کے حوالے کیا - فوٹو:فائل

سکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے گاوٴں کوٹ کلی میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور 3 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک نے خود کو فورسز کے حوالے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے جن میں کرک کے 31 سالہ سپاہی فرید اللہ اور ڈی آئی خان کے 29 سالہ سپاہی شعیب حسن شامل ہیں، دونوں شہدا نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جانی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، راکٹ سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں