11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا مدرسے کا معلم گرفتار

ابتدائی تحقیقات مجں ملزم قاری نور احمد نےاعتراف جرم کر لیا، ایس ایچ او


ویب ڈیسک January 06, 2022
ابتدائی تحقیقات مجں ملزم قاری نور احمد نےاعتراف جرم کر لیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: ملت پارک میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری نوراحمد گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ مدرسے کا قاری 11 سالہ بچی کے ساتھ غلط حرکات میں ملوث ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او خالد پرویز کے مطابق ملزم نوراحمد نے مدرسے کے تدریسی کمرے میں اکیلی بچی سے ناجائز حرکات کیں، اور ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔