جماعت اسلامی کا سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا 7 ویں روز بھی جاری

قانون کے خلاف احتجاج اب سندھ بھر تک وسیع کردیا گیا، امیرجماعت اسلامی سندھ


Staff Reporter January 06, 2022
قانون کے خلاف احتجاج اب سندھ بھر تک وسیع کردیا گیا، امیرجماعت اسلامی سندھ

لاہور: کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شدید بارش ، سخت سرد موسم اور 6دن گزرنے کے باوجود 7 ویں روز بھی جماعت اسلامی کا کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو اور بعد ازاں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے لیے نہیں بلکہ کراچی کے عوام کے لیے بارش کے دوران بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ہر زبان بولنے والوں کا شہر ہے اور ہماری تحریک کراچی کے ہر شہری کے لیے ہے،پیپلزپارٹی کو اگر کراچی کے عوام کا خیال ہے تو یہ فوری طور پر کالا قانون واپس لے، جب مئیر کے پاس مالیاتی اختیار ہی نہ ہوگا تو وہ کیا کام کرے گا؟۔

امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج اب سندھ بھر تک وسیع کردیا گیا ہے اور جمعہ 7جنوری سے اندرون سندھ کے شہروں،قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |