مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی3نوجوان شہید

بھارتی فورسزنے تینوں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شہید کیا


ویب ڈیسک January 07, 2022
بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق تینوں نوجوانوں کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس گئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔

بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3 نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب سرینگرمیں 4 نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرلیا گیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں دسمبر میں بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 31 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں