صبور علی پیا گھر سدھار گئیں رخصتی کے وقت آبدیدہ

عروہ حسین، زارا نور عباس سمیت دیگر شخصیات رخصتی کی تقریب میں بھی شریک تھیں


ویب ڈیسک January 07, 2022
صبور اور علی انصاری رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے (فوٹو انٹرنیٹ)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنی رخصتی کے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

صبور علی اور علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب آج منعقد کی گئی، جس میں اداکارہ عروسی جوڑا جبکہ علی انصاری شیروانی زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ساتھی اداکاروں نے شادی میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ عروہ حسین، زارا نور عباس سمیت دیگر شخصیات رخصتی کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔





صبور علی کو رخصتی کے وقت روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر ہوئی۔ ایک ویڈیو میں علی انصاری کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے حوصلہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس منگنی کے بندھن میں بندھے تھے۔


دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری بھی آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اُن کی رخصتی بھی آج ہی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں