پنجاب حکومت نے مری جانے والے تمام راستے بند کردیئے

صورتحال بہتر نہیں ہوئی، شہری ہرگز مری کا رخ نہ کریں، چیف سیکریٹری پنجاب


ویب ڈیسک January 09, 2022
صورتحال بہتر نہیں ہوئی، شہری ہرگز مری کا رخ نہ کریں، چیف سیکریٹری پنجاب (فوٹو : فائل)

BAHAWALPUR: پنجاب حکومت نے مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہرگز مری کا رخ نہیں کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے صورتحال بہتر نہ ہونے پر مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا اعلان کردیا اور شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ صورتحال بہتر ہونے تک مری جانے والوں راستوں کا رخ نہ کریں۔



یہ بھی پڑھیں : سانحہ مری کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش



اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل علی نے کہا ہے کہ ہم مری جانے والے تمام راستے بند کررہے ہیں اس لیے کہ مری میں صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، سڑک پر جمی برف نے ڈرائیونگ مزید مشکل بنادی ہے، شہری مری کا رخ نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔