بھارت میں ٹرین حادثہ تین افراد ہلاک درجنوں زخمی

بنکر ایکسپریس اچانک پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک January 14, 2022
وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی (فوٹو اے این آئی)

BEIJING: بھارتی ریاست بنگال میں ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں تین مسافر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں جمعرات کی شام بنکر ایکسپریس اچانک پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعے میں تین ڈبے پٹری سے اترے جن میں درجنوں مسافر سوار تھے۔ ریلوے کے ضلعی مینیجر مومیتا گوڈالا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی ملی جوواقعے کی بڑی وجہ ہے۔

انڈین ریلوے نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ، زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو پچیس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں