مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

بھارتی فوجی سرینگرمیں تعینات تھا


ویب ڈیسک January 20, 2022
مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسزکے اہلکارنے سرینگرمیں خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی۔

بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں