کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی


ویب ڈیسک January 21, 2022
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی

ISLAMABAD: کراچی کے شہریوں کےلیے اچھی خبر ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دائرکردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی جو دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر2 فروری کوسماعت کرےگا اور منظوری کی صورت میں صارفین کو2 ارب 10 کروڑروپے کا ریلیف ملےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔