الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کا نوٹس

ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کو خط


ویب ڈیسک January 21, 2022
ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کو خط

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان اور فنڈز کے اجرا کا نوٹس لے لیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ اطلاع ہے کہ آپ نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا اور ایک ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔ اطلاع ہے کہ ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں امیدوار وفات پا گئے تھے وہاں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تحریری طور پر تفصیلات سے آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں