ثقلین مشتاق کا پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ

ثقلین مشتاق نے اپنے اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی


Sports Reporter January 25, 2022
اب اپنے کاروبار پر توجہ دوں گا، ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے لیے مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثقلین مشتاق پی سی بی کے زیر انتظام انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہیں تاہم اب انہوں نے اس شعبے کے لیے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ نے بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا جس میں ثقلین نے بتایا کہ وہ اب کاروباری معاملات پر توجہ دیں گے۔

سابق اسپنر کو مئی 2020 میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔

اسی طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹرز ثقلین کی کوچنگ کے انداز کی تعریف کرتے رہے ہیں، کھلاڑیوں میں قومی جذبہ ابھارنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کو پی سی بی حکام بھی سراہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں