چچا اور چچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم نے خود کشی کرلی

ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جس کے بھائی نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، پولیس


Raja Nobahar/ January 26, 2022
ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جس کے بھائی نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، پولیس (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پنڈدادن خان میں چچا اور چچی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے علاقے محلہ اسلامیہ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے سگے چچا اور چچی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ چچا اور چچی کو قتل کرنے والے محمد عمران نامی ملزم کی لاش بھی جائے وقوعہ سے کچھ دور برآمد ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر عمران نے خود کشی کی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت چوہدری گلزار آرائیں کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کی اہلیہ نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران نامی ملزم کے بھائی عرفان نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں