52 ہفتوں میں 52 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والا شخص

ڈیوڈ رش نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کی تعلیم کو پروموٹ کرنے کیلئے ریکارڈ بنائے


ویب ڈیسک January 26, 2022
دیوڈ رش گنیز کا عالمی اعزاز تھامے ہوئے، [فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 52 ہفتوں میں 52 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کی تعلیم کو پروموٹ کرنے والے ڈیوڈ رش نے کہا کہ انہوں نے اول دن سے یہ تہیہ کیا تھا کہ ہر ہفتے ایک ریکارڈ توڑیں گے۔

ڈیود نے اپنے ریکارڈ بنانے کا مشن گیلے صابنوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایک کے اوپر ایک رکھنے کے ریکارڈ سے شروع کیا تھا۔

انہوں نے اپنے سب سے مشکل ترین ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سوئیس بال پر کھڑے ہوکر کیوی پھل کے ننجا تلوار سے ٹکرے کرنے کا ریکارڈ سب سے دشوار لگا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں