لانگ مارچ فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظر آرہا ہے بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا


ویب ڈیسک January 29, 2022
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی—فائل فوٹو

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ حکومتی چالیں دھری کی دھری رہ جائیں گی، مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظر آرہا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد تک سلیکٹڈ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ کی وجہ سے خاص طور پر ٹارگٹ کررہی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔