سات سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا، آر پی او


ویب ڈیسک January 30, 2022
24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آر پی او مرزا فاران بیگ کے مطابق قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے۔

آر پی او کے مطابق شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، لیکن پولیس نے اندھے قتل کے سراغ کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا، اور 24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے ے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں