جائیداد کے معاملے پر والد کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بدبخت بیٹا گرفتار

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی


ویب ڈیسک January 30, 2022
والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا (فوٹو پولیس)

صادق آباد پولیس نے بزرگ والد پر تشدد کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں علی اصغر نامی شخص نے جائیداد کے معاملے پر والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔

متاثرہ شخص نے تھانہ صادق آباد میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں انہوں نے لکھا کہ 'میرے بیٹے علی اصغر نے جائیداد اپنے نام کروانے لے لیے مجھ پر تشدد کیا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں'۔

بزرگ شہری کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی راول بابر جوئیہ نے کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والد پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک امر ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں