مالی کا فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم

فرانسیسی سفیرنے مالی کی حکومت کوغیرقانونی اورقابو سے باہر قراردیا تھا


ویب ڈیسک February 01, 2022
مالی کے فوجی حکمران اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں،فرانس:فوٹو:فائل

WASHINGTON: مالی کی حکومت کے بارے میں بیان دینے پرمالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

مالی میں فرانس کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مالی کی عبوری حکومت غیرقانونی اور قابوسے باہرہے۔

مالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قراردیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کے وزیردفاع فلورنس پارلی کا کہنا ہے کہ مالی کے فوجی حکمران فرانس کیخلاف انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

فرانس کا کہنا ہے کہ مالی میں 2013 سے تعینات فرانسیسی فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائیگی۔ فرانس نے مالی میں بدامنی پرقابوپانے کے لئے فوجی بھیجے تھے۔

مالی میں 2020 میں فوجی حکومت نے ملک اقتدار سنبھالا تھا اور2025 تک فوجی حکومت قائم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مالی میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد سے فرانس اورمالی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔