اب زومبیز کے ساتھ کھانا کھائیں سعودی عرب میں کھلا منفرد ریسٹورنٹ

ہوٹل میں آنے والوں کوہارر تھیم پرتیارکی گئی ڈشز پیش کی جاتی ہیں


ویب ڈیسک February 01, 2022
ریسٹورنٹ میں ڈراؤنے کرداروں کے لئے خصوصی کاسٹیومز بنوائے گئے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ڈراؤنی فلموں کے شوقین لوگوں کے لئے سعودی عرب میں کھلا منفرد ہارر ریسٹورنٹ جہاں زومبیز اورچڑیلیں آنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں کھولنے جانے والے منفرد ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پربھی انسانی کھوپڑیاں اورخون دکھائی دیتا ہے۔

ہوٹل کے کسٹمرز کوڈشزبھی ہارر تھیم کی پیش کی جاتی ہیں اور ڈراؤنے کردار ہرمیز پرجاکرکھانے کھانے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔



ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہارر ریسٹورنٹ کھولنے کا مقصد عوام کومنفرد انداز کی تفریح کے ساتھ کھانا فراہم کرنا ہے۔ زومبیز اورچڑیلوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اوران کے لئے خصوصی کاسٹیومزبنوائے گئے ہیں۔

ریاض کا ہارر ریسٹورنٹ عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اورسوشل میڈیا پربھی اس کے چرچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں