کھارادر میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ بھتے کا شاخسانہ نکلا

لیاری گینگ وار کے کارندے ایک مرتبہ پھر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، علاقہ مکین


ویب ڈیسک February 01, 2022
لیاری گینگ وار کے کارندے ایک مرتبہ پھر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، علاقہ مکین . فوٹو : فائل

کھارادر میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ بھتے کا شاخسانہ نکلا، فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں میڈیکل اسٹور پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کردی، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے کھڈہ مارکیٹ کے قریب حجام کی دکان کے سامنے بھی فائرنگ کی۔

فائرنگ سے میڈیکل اسٹور کے 2 ملازمین سمیت 6افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے لیاری گینگ وار کے کارندے ایک مرتبہ پھر لیاری اور کھارادر میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔