سلیکٹرز شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لیں وقاریونس کا مشورہ

گزشتہ برس شان کی ایوریج 30 اور اسٹرائیک ریٹ 146 رہا، سلیکٹرز توجہ دیں، سابق کپتان


Sports Desk February 02, 2022
گزشتہ برس شان کی ایوریج 30 اور اسٹرائیک ریٹ 146 رہا، سلیکٹرز توجہ دیں، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: سابق فاسٹ بولر وقاریونس نے سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگیکا نوٹس لینے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کی کہ '26، 83 اور اب 88 رنز وہ بھی 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے، ابھی تو یہ آغاز ہے، گزشتہ برس شان کی ایوریج 30 اور اسٹرائیک ریٹ 146 رہا، سلیکٹرز توجہ دیں، عمر کے ساتھ شان مسعود سمجھدار ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 میں ملتان سلطانز کے شان عمدہ کارکردگی پیش کررہے ہیں، وہ 3 میں سے 2 میچز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 31 سالہ شان مسعود نے لاہور قلندرز کے خلاف 83 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں 88 رنز بنائے،اسلام آباد یونائٹیڈ سے میچ میں 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔