اے این ایف کی کارروائی 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی


ویب ڈیسک February 02, 2022
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےفوٹوفائل

RAWALPINDI: سرینگر ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

برآمد شدہ منشیات میں 48 کلوگرام افیون اور 16 کلوگرام سے زائد چرس شامل ہے۔ منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔

ایے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی گجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں