بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو بند کرنے کا اعلان

بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولت سے دور رکھا جارہا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن رہنما


ویب ڈیسک February 03, 2022
[فائل-فوٹو]

MADRID: بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو آج سے احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے احتجاج کے دائرے کار کو بڑھانے کا اعلان کیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حفیظ مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولت سے دور رکھا جارہا ہے، جس کے لیے کل سے ہم بھرپور احتجاج شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دائرے بڑھاتے ہوئے ویکسین سینٹرز اور ضلعی ہیلتھ آفس کو بند کردیں گے۔

ڈاکٹرز بہار شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، بس زبانی دعوے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ جھوٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |