نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر نورا کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 03, 2022
نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر دبئی سے چند تصاویر شیئر کیں ، فوٹوانسٹاگرام

بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

نورا فتیحی ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی سے لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ کےمنی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی طلب

حال ہی میں نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر دبئی سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت شیروں کے ساتھ بغیر کسی خوف کے بڑے مزے سے بیٹھی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نورا کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نورا فتیحی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئی تھیں۔ تاہم اب وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں