سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد

مواصلاتی آلات اور سیکڑوں متعدد کیلیبر راوٴنڈز بھی برآمد کیے گئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 03, 2022
برآمد کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور آر پی جی راکٹ شامل ہے (فوٹو فائل)

ANKARA: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان خیل میں کارروائی کر کے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور دیگر جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان خیل میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچنگ کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، آرپی جی -7 راکٹ، آئی ای ڈیز اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد، مواصلاتی آلات اور سیکڑوں متعدد کیلیبر راوٴنڈز بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔