بلوچستان سے کالعدم تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک February 03, 2022
دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، (فوٹو فائل)

AYUBIA: انسداد دہشت گردی فورس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنطیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی نے بولان کے علاقے مچھ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد مستونگ سے مچھ دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں