صحت کارڈ میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت بھی شامل

جگر کی پہلی مفت پیوندکاری کا کامیاب آپریشن اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کیا گیا


ویب ڈیسک February 04, 2022
صحت کارڈ کی مدد سے کسی بھی اسپتال میں علاج بالکل مفت (فوٹو، فائل)

NEW DELHI: خیبرپختونخوا کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب صحت کارڈ سے جگر کی پیوند کاری بھی ممکن ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ جنوری 2022 سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ میں شامل کی گئی ہے، جس کے تحت جگر کی پہلی مفت پیوندکاری کا کامیاب آپریشن اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کیا گیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون کا جگر تبدیل کیا گیا جبکہ اُن کی ایک سال تک کی ادویات کے اخراجات بھی صحت کارڈ سے کور ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے کا کوئی بھی شہری صحت کارڈ کی مدد سے کسی بھی اسپتال میں جاکر اپنا علاج بالکل مفت کراسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |