مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کرنے پر دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک February 05, 2022
نوجوانوں کو سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

MEXICO CITY: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے روز بھی قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ دو صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اور اس اہم دن پر بھی قابض بھارتی فوج اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔

جنت نظیر وادی کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو بے نقاب کرنے والے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔ جس پر صحافیوں کی مقامی اور عالمی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ آج 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے جس کے دنیا بھر میں دوران ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں