ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک February 06, 2022
مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی اے ایس ایف فوٹوایکسپریس

RAWALPINDI: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔



اے ایس ایف کے مطابق مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں