بھکر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار قتل

محمد بوٹا نامی ایلیٹ فورس کا جوان ڈیوٹی کرکے گھر واپس جا رہا تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک February 06, 2022
ایلیٹ فورس کے جوان کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس ۔ فوٹو : فائل

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کا اہلکار قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق محمد بوٹا نامی ایلیٹ فورس کا جوان ڈیوٹی کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے ہدف بناکر قتل کردیا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے، اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔