ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار ہلاک

دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 06, 2022
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

کراچی: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیال نہر پر دہشت گرد کو گھیر لیا تھا،دہشت گرد نے خودکش جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی اور وہ بائی پاس روڈ کے قریب ویرانے کے راستے سے جانے کی کوشش کررہا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا، اور اس کے قبضے سے ایک ہیڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں