پوری کوشش ہے حکومت گھر چلی جائے شہباز شریف

اپنی کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو خوفزدہ ہونا چاہیے، شہبازشریف


ویب ڈیسک February 07, 2022
اپنی کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو خوفزدہ ہونا چاہیے، شہبازشریف

RAWALPINDI: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

شہباز شریف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہیے، ملک میں تباہی کی داستان ہے، کرپشن نے غریب آدمی کو تباہ حال کر دیا ہے، مہنگائی آسمانوں سے بات کر رہی ہے، کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

حکومت کے گھر جانے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کو پتا ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں