بھارت نے کشمیری صحافی کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

فہد شاہ پرسوشل میڈیا پرلوگوں کواکسانے اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک February 08, 2022
صحافیوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے فہدشاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے:فوٹو:فائل

کراچی: بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ مودی سرکارکے حکم پرفہدشاہ کوگرفتارکرنے والی مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بیان میں فہدشاہ پرسوشل میڈیا پوسٹس اورنیوز رپورٹس کے ذریعے لوگوں کودہشتگردی پراکسانے، دہشتگردی کی تعریف کرنے اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کئے۔

فہد شاہ کے نیوز پورٹل پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کوجنوری 2020 میں پولیس چھاپوں سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پرپولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

صحافیوں اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فہدشاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سال 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں صحافیوں کو پولیس باقاعدگی سے طلب کرتی ہے اور ان کے کام کے حوالے سے پوچھ گچھ کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پردہشتگردی کے الزامات لگا کرانہیں ہراساں کرنے، صحافیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں