کراچی میں ڈاکو دودھ اور ڈبل روٹی بھی چھین کر فرار

ڈاکوؤں نے شہری کواسلحہ کے زورپرلوٹا،ساتھ ہی موٹرسائیکل بھی لیکرفرارہوگئے۔


Staff Reporter February 08, 2022
ڈاکوؤں نے شہری کواسلحہ کے زورپرلوٹا،ساتھ ہی موٹرسائیکل بھی لیکرفرارہوگئے۔

شہر قائد میں ڈاکو موبائل فونزاورنقدی کے ساتھ ساتھ دودھ اور ڈبل روٹی بھی چھین کر فرار ہونے لگے۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ خواب بنتا جا رہا ہے۔ شہریوں کی زندگیاں اور قیمتی اشیا کرمنلز کے رحم و کرم پر ہیں۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں تین مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر پیچھا کرتے ہوئے گھر کے باہر موجود شہری کو لوٹنے پہنچے، ڈاکوؤں نے شہری کواسلحہ کے زورپرلوٹا،ساتھ ہی موٹرسائیکل بھی لیکرفرارہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر لٹکی دودھ اورڈبل روٹی کی تھیلی بھی ساتھ لے گئے۔فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے شہری کو لوٹنے کی واردات اتوار کی شام ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آئی۔

واردات کامقدمہ متاثرہ شہری محمد مختار کی مدعیت میں سمن آباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ اس روز ایف بی ایریا بلاک 17 میں الگ الگ وارداتوں کے دوران دو مختلف گلیوں میں کھڑی 2 موٹر سائیکلیں بھی چوری ہوئیں۔اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کے باعث علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں۔شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔