شہید افضل گرو اور مقبول بٹ کی برسی پر بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

مظاہرین کی بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی


Web Desk February 09, 2022
مظاہرین کی بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی

MULTAN: حریت کانفرنس نے شہید افضل گرو اور مقبول بٹ کی برسی پر اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں حریت نمائندے و کارکن بڑی تعداد شریک ہوئے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے، لیکن وہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا، بھارت حریت قائدین سے خوفزدہ ہے، جو اس وقت جیلوں میں قید یا گھروں میں نظر بند ہیں، بھارتی قابض فوج افضل گورو و مقبول بٹ کی طرح دیگر حریت قائدین کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام خون کے آخری قطرے تک آزادی کیلئے لڑیں گے اور شہدا کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔