اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی 100 انڈیکس میں391 پوائنٹس اضافہ

انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا46300پوائنٹس کی بلند سطح پرجا پہنچا


ویب ڈیسک February 09, 2022
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 62ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا —فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 391 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا46300پوائنٹس کی بلند سطح پرجا پہنچا جبکہ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 62ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے بڑھ گیا۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی، ٹیلی کام، فرٹیلائزر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 100پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کر نے میں کامیاب رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔