کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے19لاکھ روپے چھین لیے

ڈیفنس فیز ون میں بینک سے رقم لانے والا شہری فیضان جیسے ہی ڈیفنس گارڈن کے قریب رہائش گاہ پہنچا،ڈاکو آگئے


Staff Reporter February 10, 2022
گلستان جوہر میں 2 روز قبل رکھی گئی گھریلو ملازمہ نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیور چوری کر کے فرار ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں بینک سے رقم نکلوا کر گھر آنے والے شہری سے 19 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔

کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 1 میں بینک سے رقم لانے والا شہری فیضان جیسے ہی ڈیفنس گارڈن کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے انھیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کررقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اشرف جوگی کے مطابق فیضان گاڑیوں کے شوروم کا مالک ہے جس نے بینک سے 19 لاکھ روپے نکلوائے تھے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دریں اثنا گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 کے رہائشی اویس نے شارع فیصل تھانے میں اپنی گھریلو ملازمہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

پولیس کے مطابق درخواست گزار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انھوں نے 2 روز قبل گھریلو ملازمہ رکھی تھی جو گھر سے مبینہ طور پر پونے دو لاکھ روپے اور تقریباً 10 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔