اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، اے ان ایف


ویب ڈیسک February 10, 2022
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، اے ان ایف ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا۔

تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کیخلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

اے ان ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔