پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا عمران خان کا بھی یہی حال ہوگا بلاول بھٹو

ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک February 10, 2022
ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی فوٹو:فائل

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔

بلاول بھٹو نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی مہم چلانی ہے، ہم اسلام آبادپہنچیں گےاوروزیراعظم سےحساب لیں گے، حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے، ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا، جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا، مارچ آنے سے پہلے ان کا ایک وکٹ گر چکا ہے، کراچی کاایک وزیر پہلےنوکری پھروزارت سےنکالاگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، 10چہیتوں کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا، ایک وہ وزیرجس نےسی پیک کوسبوتاژکیاان کوبھی سرٹیفکیٹ دیاگیا، ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا، عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ، صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں