ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر 2 بار امریکی ویزے حاصل کرنے والا گرفتار

ملزم نے 2019 میں حاصل کردہ ویزے پر بطور سینئیر رپورٹر اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج بھی کی


ویب ڈیسک February 11, 2022
امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا (فوٹو فائل)

UNITED NATIONS:  

نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر 2 بار امریکی ویزے حاصل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایس ایچ او انسپکٹر وقار اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے نجی ٹی وی چینل کا سینئر رپورٹر بن کر دو بار امریکی ویزہ حاصل کرنے والے جعلی صحافی کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا نام اعجاز چیمہ ہے اور اس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ملزم نے 2019 میں حاصل کردہ ویزے پر بطور سینئیر رپورٹر اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج بھی کی، اور 2020 اسی ٹی وی چینل کا سینئر رپورٹر بن کر دوسری بار ویزا حاصل کیا، تاہم امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا، جس پر امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں