نجی نیوز چینل کا رپورٹربن کر2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل لائی گئی


ویب ڈیسک February 11, 2022
اعجاز چیمہ نامی ملزم نے 2019میں امریکی ویزے پربطورسینئررپورٹر اقوام متحدہ کے اجلاس کی کوریج کی۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر 2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل لائی گئی۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق اعجاز چیمہ نامی گرفتارملزم نے 2019میں حاصل کردہ امریکی ویزے پربطور سینئر رپورٹر اقوام متحدہ کے اجلاس کی کوریج کی۔

سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے 2020میں اسی ٹی وی چینل کا نمائندہ خصوصی بن کردوسری مرتبہ ویزا حاصل کیا۔

امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا بعدازاں امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں