حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمان

جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک February 13, 2022
جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، مولانا فضل الرحمان ۔ فائل فوٹو

LONDON: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے ان کا حق چھینا جارہا ہے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے، وہاں جس بچی نے حجاب کی لاج رکھی ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں