بھارت ’جتھوں  کی شکل میں تشدد ‘کرنے والوں کا ملک بن چکا ہے ارون دھتی رائے

ہندو جتھے دن دہاڑے مسلمانوں کو قتل کرکے ویڈیویوٹیوب پرڈال دیتے ہیں، ارون دھتی رائے


ویب ڈیسک February 14, 2022
ہندوقوم پرستی سے بھارت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوسکتے ہیں،ارون دھتی رائے:فوٹو:فائل

NEW DEHLI: بھارت کی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں اوردیگراقلیتوں پرجتھوں کی شکل میں تشدد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

بھارتی چینل کوانٹرویو میں مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندوقوم پرستی بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

بھارت گزشتہ 5 سال کے دوران 'جتھوں کی شکل میں تشدد' کرنے والی قوم بن چکی ہے۔ہندوانتہاپسند جتھے دن دھاڑے مسلمانوں اوردلتوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کرکے ویڈیوز دیدہ دلیری سے یوٹیوب پرڈال دیتے ہیں۔

بھارت کی موجودہ صورتحال مایوس کن ہے۔ ہندوقوم پرستی کی وجہ سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکوآزادی حاصل ہونا چاہئیے۔ کشمیری بھارت کا حصہ کیوں بننا چاہئیں گے۔

ارون دھتی رائے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اس وقت افراتفری، انتشار اورکنفیوژن کا شکارہے۔ایک وقت آئے گا کہ بھارت میں لوگ نریندرمودی اوربی جے پی کے فاشسزم کی مزاحمت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں