صدرِمملکت اور وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ملاقات میں قومی سلامتی سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو


ویب ڈیسک February 14, 2022
(فوٹو : فائل)

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سمیت پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی اور ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں