بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر ٹرانس جینڈر جوڑے نے شادی کرلی

جوڑے نے شادی کی رجسٹریشن کے لیے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک February 15, 2022
شادی میں اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹرانس جینڈر جوڑے نے ویلنٹائن ڈے پر روایتی رسومات کے تحت شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں ٹرانس جینڈر دلہا مانو اور دلہن سیما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

Transgender couple 3

دلہا مانو تھریسور کا رہائشی ہے اور ٹیکنو پارک میں آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتا ے جب کہ دلہنا سیما کیرالہ کے سماجی انصاف کے محکمہ ٹرانس جینڈر سیل میں ملازم ہیں۔

Transgender couple 1

دلہا دہلن نے شادی کے کاغذات مکمل ہونے کے بعد ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ کے قانون کے تحت شادی کی رجسٹریشن کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Transgender couple 2

جوڑے نے شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں کی شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اتنا اہم اور حساس فیصلہ خاندان اور دوستوں کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں